اضاخیل پایان میں دلہاکے اندھے قتل کا ڈراپ سین٬قتل میںدلہن ملوث ٬اعتراف جرم کرلیا

بدھ 2 نومبر 2016 20:13

نوشہرہ۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) اضاخیل پولیس نے اضاخیل پایان میں نو بیاتادلہا کے اندھے قتل کامعمہ حل کردیا۔ دولہا کے قتل میں اس کی نو بہاتہ دلہن ملوث پائی گئی۔ دلہن نے عدالت میںاپنے گھناونے جرم کا اعتراف کرلیا اور کہاکہ شوہر کو پہلے دن سے اس پر شک تھا۔ کہ اس کے لڑکوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں چنانچہ آئے روز کے لڑائی جھگڑوں اور تہمتوں سے تنگ اکر اس نے پہلے اپنے شوہر کوفائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خود پر فائرنگ کرکے خود کو زخمی کرکے ڈرامہ رچایا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پبی خان خیل اور ایس ایچ او اضاخیل عبدالولی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بائیس اکتوبر کو مسماة سدرہ زوجہ عدنان سکنہ غریب آباداضاخیل پایان نے زخمی حالت میںاضاخیل پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اپنے شوہر عدنان کے ہمراہ اپنے کمرے میں سورہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے ہم پر ادھی رات کو فائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

جس سے میرا شوہر لگ کرجاں بحق ہوگیا اورمیں پائوں پر لگ کرزخمی ہوگئی۔ ڈی ایس پی خان خیل نے کہا کہ اس اندھے قتل کا معمہ ہمارے لیے ایک چیلنج تھا اور موبائل فون ڈیٹا کے زریعے جدید سائنسی طریقے سے تفتیش کا اغاز کیاگیا اور مقتو ل کی بیو ی سدرہ جو کہ زخمی تھی کو شامل تفتیش کیاگیا۔ مسمات سدر ہ نے تمام حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے پولیس اورسول جج جوڈیشل مجسٹریٹ اصغر علی کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ 25 ستمبر کومقتول عدنان کے ساتھ میری شادی ہوئی۔

میرا شوہر انتہائی شکی مزاج تھا اور مجھے روزانہ کہتا تھا کہ میرے لڑکوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور ہر رات میرے ساتھ لڑائی جھگڑ اکرتا اور مجھے قسم قسم کی گالیوں دیتا جس پر میں تنگ اگئی اور بائیس اکتوبر کی رات ڈیڑھ بجے میں نے اپنے شوہر کا پستول 30بور اٹھایا اور اس کو سوتے ہوئے فائرنگ کرکے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اور بعد میں اپنے آپکو الزام سے بچانے کے لیے فائر کرکے زخمی کیا تاکہ گھروالوں کا شک مجھ پر نہ ائے اس دوران میری ساس فائرنگ سے جاگی تو میں ا سکوکہا کہ کسی نے ہم پر فائرنگ کردی جس سے میں اور میرا شوہر لگ گئے۔

میں اپنے شوہر کے ساتھ ستائیس دن بھی آرام سے نہ گزار سکی میں نے سوچ سمجھ کر اپنے شوہر کوقتل کیا ملزمہ کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :