خیبر پختو نخوا اور قبائل علاقہ جات میں تعلیم عام کرنا اولین ترجیح ہے٬گورنراقبال ظفرجھگڑا

بدھ 2 نومبر 2016 20:13

پشاور۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) پشاور یونیورسٹی کا کانوکیشن 2016 گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں 470 گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئی جن میں 50 ایم فل اور پی ایچ ڈیکی ڈگریان شامل تھیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختو نخوا اقبال ظفر جھگڑا تھے۔ انہوں نے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کئے۔ اسکے علاوہ جامعہ کے شعبہ جات میں نمایاں پوزیشن حٓسل کرنے والے 26 گریجویٹس میں گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر طلبہ سے خطا میں گورنر نے کہا کہ جامعہ پشاور خیبرپختو نخوا کی مادر علمی میں ہے اور انہوں نے خود سال 1969 میں یہاں سے انجنئیرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ 66 سال سے زیادہ عرصے سے یہ ادارہ ملک و تعلیم یافتہ افرادی قوت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختو نخوا اور قبائل علاقہ جات میں تعلیم عام کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فاٹا میں تعلیم عام کرنے کے لئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وزیر اعظم کی سکالر شپ سکیم اور لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے طلبہ کو اعلی تعلیم کی طرف راغب کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے اس موقع پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے دس لاکھ روپے کے انعام اور گورنر ہاوس میں ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے علم پر مبنی معیشت کی ترویج میں اپنا کردار داد کر راہ ہے اور اس ضمن میں کئی تحقیقی پراجیٹس پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ میں نادار طللبہ کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے اساتذہ کی تنحواہ سے فنڈ محتص کیا گیا ہے اور امسال 450 کی اس فنڈ سے مالی مدد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :