پاکستان سے افغانستان سونا اورسعودی ریال سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بدھ 2 نومبر 2016 20:13

لنڈیکوتل۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) طورخم پر پاکستان سے افغانستان کوسونے اوریال سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر1825 گرام سونا اور 650000سعودی ریال بر آمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاگیاتفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر پاکستان سے افغانستان جانے والی افغان شہری محمداگل ولد نے شیرین سکنہ ننگرہار افغانستان نے تھیلے میں سونا اور ریال چھپارکھا تھاکہ چیکنگ کے دوران پولیٹکل انتظامیہ کے پوسٹ کمانڈرجاوید شلمانی انے اور اس کے پارٹی نے کامیاب کاروائی کی جس کی وجہ سے 1825گرام سونا اور 665000ہزار ریال برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا٬ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے پولیٹکل نائب طورخم تحصیلدار غنچہ گل کو خصوصی ہدایت جاری کئے کہ پاک افغان بارڈر طورخم پر سیکورٹی کو سخت کی جائے تاکہ پاک افغان بارڈر پر ائندہ کے لئے سمگلنگ کی روک تھام ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :