بریگیڈئرمحمودجان کے انتقال پرتعزیت کیلئے سیف اللہ برادران کی رہائش گاہ پرلوگوں کاتانتا

بدھ 2 نومبر 2016 20:11

پشاور۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء سلیم سیف اللہ خان کے سسر بریگیڈئیرمحمود جان(مرحوم) کی ایصال ثواب کیلئے سیف اللہ برادران کی رہائش گاہ غزنی خیل میںقرآن خوانی ہوئی اور علاقے کی غرباء میں لنگر بھی تقسٰم کی اس موقع پر سلیم سیف اللہ خان ٬سابق ایم این اے غلام الدین خان ٬علماء کرام ٬آراکین ضلع وتحصیل کونسل ٬ویلج ناظمین ٬نائب ناظمین اور کونسلرز نے بھی موجود تھے۔

قرآن خوانی کے بعد بریگیڈئیرمحمود جان(مرحوم) سمیت برسٹر سیف اللہ خان (مرحوم)اور بیگم کلثوم سیف اللہ خان کی ایصال ثواب ٬مغفرت ٬ملک کی سلامتی ٬استحقام ٬سالمیت ٬امن و آمان کے قیام ٬قوم کی ترقی وخوشحالی اور برادران کی عمر درازی اور خیروعافیت کیلئے اجتماعی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ فرنٹئیر کانسٹبلری میں مروت قوم کی دو پلاٹون کی منظوری بریگڈئیر محمود جان کی مرہون منت ہے ۔

جنہوں نے کمانڈنٹ ایف سی کی حیثیت 1971میں اس وقت ایم پی اے ہمایون سیف اللہ خان کی درخواست پر دور ہ غزنی خیل کے موقع پر دی تھی اور موقع پر ہی انہوںنے 100نوجوانوں کو ملازمت بھی دی ۔انہوںنے کہا کہ مروت قوم ایف سی میں 2پلاٹون کی منظوری قو م کے ساتھ ایک عظیم احسان ہے جو کبھی نہیں بھلا سکتی۔انہوں نے کہا کہ مروت قوم کے ایف سی پلاٹون میں اس وقت ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے علاقے کی ہزار وں خاندانوں کی میعارزندگی بہتر ہوئی ہے۔