کوہاٹ کے مختلف علاقوں سے نو اشتہاریوں سمیت چالیس مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 2 نومبر 2016 20:11

کوہاٹ۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)کوہاٹ کے مختلف علاقوں سے نو اشتہاریوں سمیت چالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکوہاٹ محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر شہر٬چھائونی اور اطراف کے نواحی علاقوںمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے سرچ آپریشن کی بھر پور کاروائیاں جاری ہیںجسمیں پولیس کے مطابق سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب نو اشتہاری مجرمان سمیت چالیس مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مختلف مقامات پر پولیس کی ان کاروائیوں میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلاشنکوف٬چار رائفل٬دوبندوق٬ چھ پستول٬مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس اور تین کلو گرام چرس برآمد کرلئے گئے ہیں۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات رکھنے کے جرم میںزیر حراست بعض ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ گرفتار مشتبہ افراد کو چھان بین کیلئے تفتیشی ٹیموں کے حوالے کردیاگیا ہے۔