جمرود وزیر ڈھنڈ میں تلاشی کے دوران گاڑی سے ساڑھے تین کلو ہیروئن برآمد ٬سمگلرگرفتار

بدھ 2 نومبر 2016 20:11

لنڈیکوتل۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) جمرود وزیر ڈھنڈ میں خاصہ دار فورس نے تلاشی کے دوران کیری ڈبہ کے خفیہ خانوں سے ساڑھے تین کلو ہیروئن برآمد کرکے ایک سمگلر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود کے علاقہ وزیر ڈھنڈ میں اے پی اے جمرود ضیاء الرحمن مروت کو اطلاع ملی ہے کہ ایک کیری ڈبہ گاڑی میں منشیات سمگلنگ ہو رہی ہے جس پر کمانڈر جمشید آفریدی نے کاروائی کرکے دوران تلاشی گاڑی سے ساڑھے تین کلو ہیروئن برآمد کرکے ایک سمگلر اکرام اللہ افغان مہاجر کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔اور جمرود حوالات منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :