تھانہ سروکی حدود میں پاک آرمی اورپولیس کاسرچ آپریشن٬450افرادگرفتار

بدھ 2 نومبر 2016 20:11

چارسدہ۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) تھانہ سرو کی حدو دمیں پاک آرمی اور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران450افراد گرفتارکرکے 9دستی بم ٬13ایس ایم جی ٬ 35رائفلز اور 23پستول برآمدکرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرو کے حدود میں پاک آرمی اور پولیس نے بدھ کے روز علی الصبح کرفیو نافذ کرکے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور 450افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 9دستی بم ٬13ایس ایم جی ٬ 35رائفلز اور 23پستول برآمد کئے گئے ۔ 7مشتبہ افراد نامعلوم مقام پر منتقل جبکہ دیگر گرفتار افراد کو شخصی ضمانتوں پر چھوڑ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :