سپیکرصوبائی اسمبلی نے تین افسران کی ترقی کردی

بدھ 2 نومبر 2016 20:11

پشاور۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) محکمانہ پروموشن /ریکروٹمنٹ کمیٹی نمبر1 کی سفارشات پر سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا نے تین افسران کی فوری طور پر ترقیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سیکرٹری وکیل خان(بی ایس۔18) کو ڈپٹی سیکرٹری(بی ایس۔

(جاری ہے)

18) کی پوسٹ پر ترقی دے دی گئی ہے جبکہ سپرنٹنڈنٹ بازمحمد(بی ایس۔17) کو اسسٹنٹ سیکرٹری(بی ایس۔17) اور اسسٹنٹ فضل غنی(بی ایش۔16) کو سپرنٹنڈنٹ(بی ایس۔17) کی پوسٹوں پر ترقیاں دی گئی ہیں۔اس امر کااعلان سپیشل سیکرٹری( ایڈمنسٹریشن٬فنانس اینڈ اکائونٹس) صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :