پی ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈآپریشن

بدھ 2 نومبر 2016 20:11

پشاور۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ای) نے رنگ روڈ کے اطراف میں قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد تجاوزات کو بلڈوزکرکے مسمار کردیاجبکہ تجاوزات مافیاکو وارننگ دیتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ اگردوبارہ کسی بھی قسم کی تجاوزات قائم کی گئیں تو گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹرویجیلنس پی ڈی اے نجیب آفریدی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربشیر احمد کے ہمراہ جی ٹی روڈ سے چارسدہ روڈ تک رنگ روڈ کے اطراف میں قائم درجنوں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔اس موقع پر 2پیڑول پمپ٬درجنوں کیبن٬ہوٹل اور دیگرتعمیرکو بلڈوزر کے ذریعے ہٹادیا گیا۔اس موقع پر انتظامیہ نے تجاوزات مافیاکو سخت وارننگ دیتے ہوئے خبردارکیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں سے آئندہ سختی سے نمٹاجائے گا۔