وفاقی دارلحکومت اسلام‌ آباد کی اہم عمارتوں کی بیرونی سیکورٹی رینجرز کے حوالے

muhammad ali محمد علی بدھ 2 نومبر 2016 18:53

وفاقی دارلحکومت اسلام‌ آباد کی اہم عمارتوں کی بیرونی سیکورٹی رینجرز ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام‌ آباد کی اہم عمارتوں کی بیرونی سیکورٹی رینجرز کے حوالے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے اسلام آباد میں تحریک اںصاف کے جلسے کے باعث کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے سے نمٹنے کیلئے اہم عمارتوں کی بیرونی سیکورٹی کو رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ جلسے کے شرکا کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے تاہم کسی کو مقرر کردہ حدود کی خلاف ورزی بھی نہ کرنے دی جائے۔

متعلقہ عنوان :