رور ل ڈویلپمنٹ فا ئو نڈیشن کانو منتخب بلد یا تی نما ئند وں کواختیا را ت کے حوا لے سے آگہی فرا ہم کرنا قا بل تحسین ہے٬مئیر بلدیہ اعلیٰ حیدر آ با د سید طیب حسین کااختیارات کی آگہی سے متعلق سمینار سے خصوصی خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 19:57

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) میئر بلدیہ اعلیٰ حیدر آ با د سید طیب حسین نے کہا ہے رورل ڈویلپمنٹ فائونڈیشن جس انداز میں نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ان کے اختیارات کے حوالے سے آگہی فرا ہم کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رورل ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام نو منتخب لیڈی کونسلرز کو لوکل گورنمنٹ سسٹم کے تحت حاصل اختیارات کی آگہی سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کے حوالے سے علم ہوگا تو بہتر انداز سے خدمات کویقینی بنایا جائے گا اور عوام کو بلدیاتی سروس کی فراہمی میں کسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر رولر ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فضل چانڈیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ رولر ڈویلپمنٹ فاونڈیشن٬ شرکت گاہ اور یورپین یونین کے اشتراک سے لوکل گورنمنٹ سسٹم میں بلدیاتی نمائندں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں چیئرمین٬ وائس چیئرمین٬ کونسلرز خاص طور پر وومن کو نسلرز کو ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے لیگل آفیسر ٹرینی طارق امام نے بھی خطاب کیا اور لوکل گورنمنٹ سسٹم کے تحت منتخب نمائندوں کو انکی ذمہ داریوں کے حوالے سے تربیت دی۔