وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے چولستانیوں میںتقسیم کے لیے راشن کے 28 ٹرک پہنچ گئے

بدھ 2 نومبر 2016 19:53

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے چولستانیوں میںتقسیم کے لیے راشن کے 28 ٹرک پہنچ گئے صوبائی وزیر و چیئر مین چولستان ترقیاتی ادارہ ملک محمد اقبال چنڑ غریب اور مستحق چولستانیوں میں راشن کے پیکٹس تقسیم کریں گے تفصیل کے مطابق چولستان کے دوردراز علاقوں میں بسنے والے غریب اور مستحق چولستانیوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر راشن کی28 ٹرک چولستان کے دفتر میں پہنچ گئے اس موقع پر صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ اور ایم ڈی نعیم اقبال سید نے صحافیوں کو بتایا کہ ان ٹرکوں میں 20 ہزار سے زائد راشن کے پیکٹس ہے جو کہ چولستان کی سات یونین کو نسلز میں بسنے والے غریب اور نادار چولستانیوں میں تقسیم کیے جائیں گے ان یونین کو نسلز میں چار یوسی ضلع بہاول پور دوضلع رحیم یار خان اور ایک ضلع بہاول نگر کی یونین کو نسل شامل ہیں انہوں نے کہا کہ راشن پیکٹ چاول٬ دال٬چینی ٬چائے کی پتی ٬خشک دودھ و دیگر اشیاء پر مشتمل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راشن کے پیکٹس کے تقسیم کے عمل کو انتہائی صاف اور شفاف بنایا جائے گا تاکہ حق دار کو ان کا حق مل سکے

متعلقہ عنوان :