پیٹرول پمپس کو ڈیزل سپلائی میں 50 فی صد کمی

بدھ 2 نومبر 2016 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)مختلف آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے پیٹرول پمپس کو ڈیزل سپلائی میں 50 فی صد کمی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پی ایس او سمیت نجی کمپنیوں کی جانب سے طلب کے مقابلے میں کم ڈیزل سپلائی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تیل کمپنیاں نہیں بتا رہیں کہ سپلائی کیوں کم ہے جبکہ ملک میں ڈیزل زخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔