بنوں٬حناق مرض پر قابو نہ پایا جاسکا مزید پانچ بچے ہسپتال منتقل

بدھ 2 نومبر 2016 19:37

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)حناق مرض پر قابو نہ پایا جاسکا مزید پانچ بچے ہسپتال منتقل کردیئے گئے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27بتائی گئی ہے مرض کی روک تھام کی ویکسین ناپید مزید اموات کا حدشہ پیدا ہوگیا گذشتہ کئی ماہ سے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بچوں میں حناق بیماری عام ہونے کے باعث ضلع بنوں اور لکی مروت تک حناق مرض پھیل گیا جس میں اب تک 27بچوں کی زندگیاں ختم ہوگئی ہیں بنوں سے تعلق رکھنے والے ساحل ولد طاہر شاہ٬عبدالغفور ولد حبیب اللہ٬فرحان ولد افتاب ٬شیر محمدولدامیر گل اور احمد ولد قاسم شامل ہے جس کے ابتدائی امداد کیلئے پورے صوبے میں ویکسین دستیاب نہیں جس کی وجہ سے ان بچوں کے اموات کا حدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ آج ہی ایک بچے کو پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق خناق مرض کی روک تھام کیلئے ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث مزید سینکڑوں بچوں کی زندگیاں رسک قرار دیئے گئے ہیں اُن کا کہنا ہے کہ خناق مرض کی ویکسین پنجاب حکومت کے پاس دستیاب ہے صوبائی حکومت اگر پنجاب سے رابطہ کریں تو مذکورہ ویکسین کی دستیابی سے ان بچوں کی زندگیوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں میںڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ویکسین کی فراہمی کیلئے ڈی جی ہیلتھ ٬کمشنر بنوں اور ضلع ناظم کو خط ارسال کردیا گیا ہے لہذا جنتی جلدی ممکن ہوسکے ویکسین فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں دوسری طرف ضلع بھر میں محکمہ صحت کی جانب سے حناق مرض کے پھیلائو کو رو کنے میں ناکام نظر آرہے ہیں جبکہ مرض میں مبتلا بچوں اور متاثر علاقوں میں کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔