بنوں میں فائرنگ اور موٹرکار کی ٹکر سے 2 افراد زخمی

بدھ 2 نومبر 2016 19:37

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) بنوں میں فائرنگ اور موٹرکار کی ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع مال منڈی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے صدیق اللہ ولد اکبر جان ساکن زیراکی میرعلی کو زخمی کردیا نامعلوم ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت موٹر سائیکل ٹکرانے پر تنازعہ بتایا گیا ہے سٹی پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے جائے وقعہ سے موٹرسائیکل نمبر P4711 برآمد کرلی ادھر تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع تاجی کلہ اڈہ کے قریب نامعلوم موٹرکار ڈرائیور نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد یعقوب ولد عجب خان ساکن ہنجل نواب کو ٹکر مار کر زخمی کردیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا موقع پر موجود لوگوں نے زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں غوریوالہ پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :