ْبنوں٬ نجی ہیلتھ سنٹرمیں انتظارگاہ کی چھت گر گئی٬ آئی ڈی پی خاتون جان بحق ٬ دیگر2 خواتین زخمی

بدھ 2 نومبر 2016 19:37

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) بنوں نجی ہیلتھ سنٹرمیں انتظارگاہ کی چھت گر گئی شمالی وزیر ستان کی آئی ڈی پی خاتون جان بحق جبکہ دیگر2 خواتین زخمی ہو گئیں گذشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ گوپا خیل نزد میلاد پارک نجی ہیلتھ سنٹر کے انتظار گاہ میں خواتین ڈاکٹرز سے معائنہ کیلئے انتظار میں بیٹھی تھی کہ اس دوران اچانک چھت گر گئی جس میں بیٹھی خواتین ملبے تلے دب گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس ٬ریسکیو کے اہلکار اور علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تین خواتین بسرو بی بی زوجہ میر سلام سکنہ کسکی اخوندان ٬سیدہ بانو زوجہ خان زمان سکنہ سوکڑی ضابطہ خان کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا جنہیں علاج کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری رہی تاہم کافی دیر تک تلاش کرنے کے بعد شمالی وزیر ستان کی آئی ڈی پی خاتون نیکم بی بی زوجہ صدام حسین ساکن دتہ خیل حیدر خیل حال لنڈی جالندھر کی لاش کو نکال لیا گیا جنہیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ضلع ناظم عرفان درانی ٬نائب ناظم پیر منیر شاہ اور تحصیل ناظم ملک احسان بھی پرائیویٹ کلینک میں انتظارگاہ کی چھت گرنے کے بعد جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی اور بہتر علاج معالجے کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی گذشتہ روز میلاد پارک بنوں کے قریب پرائیویٹ کلینک میں انتظار گاہ کی چھت گر گئی تھی جس میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2خواتین زخمی ہو گئی تھی واقعہ کے فوراً بعد ہی ضلع ناظم بنوں عرفان درانی ٬نائب ناظم پیر منیر شاہ٬تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان ٬تحصیل کونسلر پیر کمال شاہ اور تحصیل کونسل میں تحریک انصاف کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معصوم وزیر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا اس موقع پر ٹی ایم او بنوں محمدشعیب خان اور بلڈنگ انسپکٹر عمرحیات خان نے ضلع ناظم اور منتخب نمائندوں کو حادثے اور امدادی کاروائیوں سے متعلق بریفنگ دی بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہ کیا اور جہاں انہوں نے ملبے تلے دب جانے سے زخمی ہونے والی خواتین کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے اور تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں ۔

متعلقہ عنوان :