بنوں٬ اقتدار اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا نظام تو نافذ کر دیا گیا لیکن ترقیاتی فنڈ کے استعمال کا طریقہ جوں کا توں ہے٬ آل ویلج کونسلر اتحاد

بدھ 2 نومبر 2016 19:37

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) اقتدار اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا نظام تو نافذ کر دیا گیا لیکن ترقیاتی فنڈ کے استعمال کا طریقہ جوں کا توں ہے جس میں کرپشن کو فروغ دیا جا رہا ہے آل ویلج کونسلر اتحاد کے صدر ہدایت اللہ خان ٬جنرل سیکرٹری عمر خطاب ٬جائنٹ سیکرٹری مشتاق خان اور پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدر رمضان بابر نے منعقدہ احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیبر ہڈ کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر ز مخصوص من پسند ٹھیکیداروں کو جاری کئے جاتے ہیں ناظمین اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت کی وجہ سے نئے ٹھیکیداروں کو ٹینڈر جاری نہیں کئے جاتے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل باڈیز کے دفتر میں ایسے سینکڑوں ٹینڈر پڑے ہیں جس کو ٹینڈر نکالتے وقت شامل نہیں کیا جا تا منظور نظر ٹھیکیداروں اور ناظمین کی ملی بھگت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو باقاعدہ کمیشن ملتا ہے جو کہ قومی خزانے کو نقصا ن دے رہے ہیں اسی طرح ناظمین اور سیکرٹریز نے ملی بھگت کرکے فنڈز سے چا ر چار فیصد الگ الگ کٹوتی کر رہے ہیں جو کرپشن کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم 7فیصد حکومتی ٹیکس کو مانتے ہیں اس کے علاوہ کوئی اضافی ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں لہذا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ٬صوبائی وزیر بلدیات اور دیگر اعلیٰ حکام ان کے کرپشن کا نوٹس لے کر اسکی تحقیقات کرائیں اور ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر کیلئے شفاف نظام نافذ کیا جائے جس میں معیارپر پورا اترنے والے تمام ٹھیکدار حصہ لے سکے۔