وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید میجر عمران کو خراج عقیدت

بدھ 2 نومبر 2016 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے شہید میجر عمران کی بہادری اور جرأت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر عمران نے اپنا آج قوم کے کل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کیا ہے اور شہید میجر عمران پوری قوم کے ہیرو ہیںاورقوم کو ان کی لازوال قربانی پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شہید میجر عمران کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔