سپریم کورٹ کا سال 2001ء کے بعد ریٹائر ہونیوالے پنشنرز کو 14 نومبر تک ڈبل پنشن کے بقایاجات ادا کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کے فیصلہ ٬اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کیخلاف توہین عدالت کے نوٹسز معطل ٬دوبارہ جائزہ لینے کیلئے کیس دوبارہ ہائیکورٹ میں بھجوا دیا

بدھ 2 نومبر 2016 19:26

سپریم کورٹ کا سال 2001ء کے بعد ریٹائر ہونیوالے پنشنرز کو 14 نومبر تک ڈبل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سپریم کورٹ آف پاکسان نے سال 2001ء کے بعد ریٹائر ہونیوالے پنشنرز کو 14 نومبر تک ڈبل پنشن کے بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیدیا٬ فاضل عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے اور اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کیخلاف توہین عدالت کے نوٹسز معطل کرتے ہوئے دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس دوبارہ ہائیکورٹ میں بھجوا دیا ۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

کیس میں حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد عدالت پیش ہوئیں ۔وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تحت پنشنرز ڈبل پنشن لینے کے زمرے میں نہیں آتے لہٰذا عدالت ہائی کورٹ کے ڈبل پنشن کے حکم کو کالعدم قراردے۔3رکنی فل بنچ نے ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا اور ہائیکورٹ کے اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کیخلاف توہین عدالت کینوٹسز بھی معطل کردیئے ۔جسٹس ثاقب نثار کیس کا دوربارہ جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس دوبارہ ہائی کورٹ میں بھجوادیا ۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔