شدید سیاسی بحران میں چوہدری نثار علی خان نے تدبر اور سیاسی پختگی سے بحران حل کرنے میں کردار ادا کیا ٬ نوید بھٹی

وزیر داخلہ نے تمام طبقات کو شدید مشکلات سے چھٹکارا دلایا٬ چیئرمین یونین کونسل لوہدری

بدھ 2 نومبر 2016 19:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) یونین کونسل لوہدری تحصیل راولپنڈی کے چیئرمین نوید بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ شدید سیاسی بحران میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تدبر اور سیاسی پختگی سے بحران حل کرنے میں کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں نوید بھٹی سیکرٹریٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تمام طبقات کو کئی دنوں سے شدید مشکلات سے چھٹکارا دلایااور اپنی مدبرانہ صلاحیتوں سے شدید سیاسی بحران کو حل کیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ اجتماع میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں ٬کارکنوں سمیت راجہ یونس و دیگر کونسلرز اور مسلم لیگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :