دھرنوں اور احتجاج سے باہر نکل کر پشن کو آئینی اداروں میں حل کیا جائے‘ثروت اعجا زقادری

ْعوام انصاف چاہتے ہیں ملک کی لوٹی گئی دولت واپس اور لٹیروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے

بدھ 2 نومبر 2016 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج سے باہر نکل کر پشن کو آئینی اداروں میں حل کیا جائے٬پانامہ لیکس پر عوام حکومت اور اپوزیشن میں موجود تمام افراد کا احتساب چاہتے ہیں ٬کرپشن کی لعنت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ٬عوام انصاف چاہتے ہیں ملک کی لوٹی گئی دولت واپس اور لٹیروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی وعلماء بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ قومی اداروں کا احترام تمام پاکستانیوں پر آئینی فرض ہے ٬پی ٹی آئی کا دھرنا موخرکرنے کا اعلان سیاسی ہے سیاسی فیصلوں سے ہی ملک کو آگے کی طرف لیجایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس اور کرپشن میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا ٬اعلیٰ عدلیہ ملک کا انتہائی معتبر ادارہ ہے پوری قوم عدلیہ کا احترام کرتی ہے۔

ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور ترقی کی جانب لیجانے کیلئے یکجاجدوجہد کرنا ہوگی ٬سی پیک ملک کی ترقی کیلئے تحفہ ہے ٬تمام اکائیاں سی پیک کی کامیابی کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبوں سے پاکستان ہی نہیں پورے خطے کو فائدہ ہوگا ٬ بھارت سرحدوں اور ملک میں دہشتگردی کررہا ہے دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو مسائل میں الجھا کر ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام بنیادی مسائل میں گھیرے ہوئے ہیں ٬عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام اکائیاں کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :