جلد مسلم ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور یمن سعودی عرب تنازعہ حل کیا جائے ‘اشرف آصف جلالی

بدھ 2 نومبر 2016 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکے چیئر مین اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ غازی علم الدین شہید اپنے دور میں عشق رسول ﷺ کے بہت بڑے ترجمان تھے انہوں نے برطانوی سامراج کے زمانے میں بھی تحفظ ناموس رسالتﷺکا پرچم بلند سرنگوں نہیں ہونے دیا٬آپ نے میانوالی جیل میں موت کا پھندا چوم کر یہ ثابت کر دیا سولیاں اور پھانسیاں عشق رسول ﷺ کا راستہ نہیں روک سکتیںمسلمانوں میں ناموس رسالت پر مر مٹنے کا جذبہ نسل در نسل چلا آرہا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز صراط مستیقم تاج باغ میں غازی علم الدین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ آپ کی شہادت سے عوامی سطح پر مسلم اور ہندو قومیتوں کا فرق کافی حد تک اجاگر ہوا جس نے آگے چل کر پاکستان کی شکل اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

چنانچہ پاکستان میں رہنے والوں کو غای علم دین شہید کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ سر زمین حرمین شریفین میں دہشتگردی کی خبروں سے پورے عالم اسلام میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے اس سلسلہ میں بہت جلد مسلم ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور یمن سعودی عرب تنازعہ حل کیا جائے تحریک لبیک یارسولﷺ 4 نومبر جمعة المبارک کو یوم تحفظ حرمین منائے گی اسی موضوع پر خطبات جمعہ المبارک دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :