اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کے قیام کیلئے تاجر برادری جماعت اسلامی کاساتھ دے ٬مولاناعبدالحق ہاشمی امیر جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 2 نومبر 2016 19:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کے قیام کیلئے تاجر برادری جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔تاجر برادری نے ملک کی معیشت کی بہتری اور ترقی وخوشحالی کیلئے اہم کردار اداکیا ہے کوئٹہ آمد پر ملک بھر کے تاجر رہنمائوں کو خوش آمدید کہتا ہوں تاجربرادی اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کی خدمت معیشت کی بہتری اسلامی حکومت کے قیام کیلئے کام کریں ایمانداری ودیانت دار داری جس طرح سیاستدانوں کیلئے ضروری ہے اسی طرح ہر طبقہ فکر خصوصاًتاجر برادری کیلئے بھی اتناہی اہم ہے سودی نظام کے خاتمے کیلئے تاجر برادری جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی نے ہرطبقہ فکر میں اسلامی بیداری پیدا کرنے کیلئے جدوجہد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کو بھی کرپشن مافیا نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے اربوں کربوں خرچ کرنے کے باوجود بلوچستان میں گزشتہ پچاس سال میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں کراچی ٬فیصل آباد٬ملتان ٬راجن پور سے آئے ہوئے تاجر رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ کرپشن وکمیشن مافیا نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جماعت اسلامی نے اس سال مارچ میں کرپشن کا خلاف مہم کا آغازکر دیا عوامی بیداری کے بعد اب کرپٹ مافیا کو نے نقاب اور کرپشن کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کٹھکٹایا ہے انشاء اللہ کرپشن ختم ہوگی تو خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ شروع ہوگا کرپشن ختم کیے بغیر اور کرپٹ مافیا کو بے نقاب وسزادینے کے بغیر کرپشن کے خلاف کوئی جدوجہد کامیاب نہیں ہوگی ملک میں اس وقت امیر امیر تراور غریب غریب تربنتاجارہا ہے ایک طرف غریب عوام نان شبینہ کا محتاج دوسری جانب حکمرانوں کے گھوڑے وفالتو جانور بھی عیاشیاں کر رہے ہیں ۔

کرپشن نے ملک میں بہت زیادہ ترقی کر لی ہے سیاست ٬معیشت سمیت کوئی ادارہ کرپشن سے پاک نہیں ۔ہر طرف لوٹ مار جاری ہے اب تو کرپشن کو حقوق سمجھ کر بغیر کسی شرم کے بغیر جاری رکھا جارہا ہے کرپشن پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ ہے اس کیلئے دیانت دار طبقات کو جماعت اسلامی کیساتھ ملکر کردارادا کرنا ہوگا ۔