ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے درجنوں خواتین و مرد کارکنان روانہ

بدھ 2 نومبر 2016 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لئے درجنوں خواتین و مرد کارکنان روانہ ہوئے ٬روانگی کے موقع پر کارکنوں نے تحریک انصاف اور عمران خان کے حق میں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ڈاکٹر سیمی بخاری نے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف پُرامن سیاسی جماعت ہے ٬ عمران خان نے بیس سال قبل کرپشن ٬ ناانصافی اورلاقانونیت کے خلاف اس کی بنیاد رکھی تھی اور آج وقت نے ثابت کیا ہے کہ ملک کو کرپشن نے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ پر مکمل طور پر اعتماد ہے انشاء اللہ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت بھی واپس آئیگی ٬ عمران خان کی قیادت میں کارکنان اور عوام کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگاجس میںملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :