ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی سفارش پر وزیر اعظم پاکستان نے حویلیا ں میں 250بسر پر مشتمل جدید ہسپتال کی منظوری دیدی

منصوبے کی تکمیل سے حویلیاں کے 70سے زیادہ دیہاتوں کے عوام کوبہتر طبی سہولیات فراہم ہونگی ٬ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 2 نومبر 2016 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی سفارش پر تحصیل حویلیا ں میں 250بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی منظوری دے دی ہے اور متعلقہ احکام کو ہسپتال کیلئے 100کنال اراضی کے حصول کے لیے ہدایات جاری کر دی گی ہیں۔ہسپتال کی منظوری پرائم منسٹرآفس(پبلک آفیئرز)کی طرف سے ڈائریکٹر ہیلتھ ایبٹ آباد کو جاری ہونے والے مراسلہ نمبر3(NA-18Dev:/2015/PAU-II/KP میں دی گی ہے اور ڈائریکٹر ہیلتھ کو ہسپتال کے اراضی کے حصول کی ہدایت بھی کی گی ہے ۔

اس ہسپتال کے قیام کی منظوری دے کر وزیراعظم نے حویلیاںکی عوام سے کیے گے اپنے ایک اوروعدے کو پور کر دیا ہے۔ حویلیاں میں جدید ہسپتال کا قیام تحصیل حویلیاں کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا ۔

(جاری ہے)

اس ہسپتال کے قیام سے تحصیل حویلیا ں کے عوام کو بہترطبی سہولیا ت میسر ہوںگی ۔ یاد رہے کے اس وقت حویلیا ں میں 40بستروں پر مشتمل صرف ایک RHCہے جو علاقے کی آبادی کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتہائی ناکافی ہے۔

تحصیل حویلیاں کی عوام کو علاج معالجے کے لیے ایبٹ آباد اور دیگر شہروںمیں جانا پڑتا ہے جہاںانہیں شدیددشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے حویلیاں میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی منطوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے تحصیل حویلیاں کے ستر سے زیادہ دیہاتوں کے عوام کوبہتر طبی سہولیات فراہم ہونگی اور علاج معالجے میں درپیس دشورایوں کا خاتمہ ہو گا ۔ انہوں نے متعلقہ احکام کو ہسپتال کی جلد تعمیر کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدمات اُٹھانے کی ہدایت کی۔