پی ٹی آئی جلسہ ٬ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جگہ جگہ اسلام آباد پولیس ٬ ایف سی کے دستے تعینات رہے٬ وزیر داخلہ کے حکم پر اہم عمارات کے سیکیورٹی رینجرز نے سنبھالے رکھی

بدھ 2 نومبر 2016 19:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں٬ جگہ جگہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے دستے تعینات رہے٬ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے حکم پر اہم عمارات کے بیرونی سیکیورٹی رینجرز نے سنبھالے رکھی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق شہر کے امن وامان کو یقینی بنانے٬ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ پر فوری ردعمل دینے کیلئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :