پیپلزپارٹی کا سپریم کورٹ کے کمیشن کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت کرنے کا مطالبہ

نواز شریف کیلئے بحران ٹلا ہے یا نہیں سپریم کورٹ کی کارروائی سے پتہ چلے گا ٬ْ اعتزاز احسن لوگ دیکھنا چاہیں گے ک عدالت وہی پیمانہ نواز شریف کیلئے استعمال کرے گی جو یوسف رضا گیلانی کیلئے ہوا ٬ْ گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 19:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کے کمیشن کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے بحران ٹلا ہے یا نہیں سپریم کورٹ کی کارروائی سے پتہ چلے گا۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تشکیل کردہ کمیشن اپوزیشن کے پانامہ پیپرز انکوائری بل کے تحت تحقیقات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیلئے بحران ٹلا ہے یا نہیں سپریم کورٹ کی کارروائی سے پتہ چلے گا ٬ْ ٹی او آرز دیکھ کر ہی اندازہ لگایا جا سکے گا کہ انکوائری کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کی جماعت نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کو تسلیم کرنے کیلئے شرط عائد کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت تحقیقات ہوئیں تو مانیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ لوگ دیکھنا چاہیں گے ک عدالت وہی پیمانہ نواز شریف کیلئے استعمال کرے گی جو یوسف رضا گیلانی کیلئے ہوا ۔