ایف بی آر اور ایف آئی اے نے پانا ما لیکس معاملہ پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

ناما لیکس معا ملہ سامنے آنے کے بعد 336افراد اور کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے ٬ْ113افراد نے جواب دیئے ٬ْ ایف بی آر ْ کسی فرد یا ادارے نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے درخواست نہیں دی ٬ْ ایف آئی اے کا جواب

بدھ 2 نومبر 2016 19:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے پاناما لیکس معاملے پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پاناما لیکس معاملے پر سپریم کورٹ میں جواب داخل کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاناما لیکس معا ملہ سامنے آنے کے بعد 336افراد اور کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے جن میں سے 133افراد اور کمپنیوں نے نوٹس کے جواب جمع کرائے ٬ْ 203افراد اور کمپنیوں نے جواب جمع نہیں کرائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریری جواب میں آٹھ نکات بیان کیے گئے ہیں ۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے اپنے تحریری جواب میں سپریم کورٹ کو بتایا کہ کسی فرد یا ادارے نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے درخواست نہیں دی ۔ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ پاناما لیکس تحقیقات کا معاملہ ایف بی آر کے دائر ہ اختیار میں نہیں ہے ۔