تورغر گیس کی عدم فراہمی کاشکار ہے

بدھ 2 نومبر 2016 19:18

تورغر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) تورغر گیس کی عدم فراہمی کاشکار ہے اب بالن لکڑ ی پر پابندی خود کشی کے مترادف ہے برفباری سرد ی سے دوچار علا قہ مکینوں کی زندگیا ں کرب کا شکار ہیں ضلع ممبر تور غر سردار شبیر نے مسائل کے انبار لگادیے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب لکڑ پر لگنے والی پابند ی کے بعد عوام دوہری مشکلا ت کا شکار ہوگئے٬ عوام سوئی گیس کی عدم فراہمی کے بعد لکڑ پر پابند ی عوام کو زندہ در گو کرنے کی سازش ہے٬ کئی بچے اور خواتین سردی سے کانپ رہے ہیں لکڑ پر پابندی کو ہٹایا جائے یا سوئی گیس فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :