گڈ گورننس کے ذریعے اداروں کی کارکردگی بہتر اور عوامی مسائل حل ہو سکتے ہیں ٬ ماسٹر ٹرینر احمد صغیر

بدھ 2 نومبر 2016 19:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)گڈ گورننس کے ذریعے اداروں کی کارکردگی بہتر اور عوامی مسائل حل ہو سکتے ہیں قانون کی حکمرانی کیلئے گڈ گورننس اور گڈ گورننس کیلئے قانون کی حکمرانی قائم ہونا ضروری ہیں غیر جمہوری انداز میں طرز حکمرانی سے آمریت جنم لیتی ہے یہ باتیں ماسٹر ٹرینر احمد صغیر نے انڈویجوئل لینڈ بوٹ کیمپ کے زیر اہتمام مختلف اضلاع کے صحافیوں کیلئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہورییت کے ذریعے ہی عوامی مسائل حل ہو سکتے ہیں جمہوریت بہترین نظام حکومت ہے جس میں موثر چیک اینڈ بیلنس ہوتا ہے لیکن جمہوریت کی کامیابی کیلئے گڈ گورننس ہونا ضروری ہے جب گڈ گورننس ہو گی تو تمام ملکی ادارے بہتر انداز میں کام کریں گے انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری انداز میں طرز حکمرانی سے عوام حقیقی جمہوریت کے ثمرات سے محروم رہتے ہیں اور احساس محرومی جنم لیتا ہے لیکن تعلیم یافتہ معاشرے میں لوگ ووٹ کے ذریعے انتقام لے لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں کئی دیگر ممالک کے سربراہوں کے نام بھی آئے اور اُن کے عوام فورا‘‘ سڑکوں پر نکلے جبکہ دو ممالک کے حکمرانوں نے فوری طور پر استعفی بھی دیدیا انہوں نے کہا کہ گورننس اختیارات کی تقسیم کا نظام ہوتا ہے اور بیڈ گورننس سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں اور اداروں کی کارکردگی روبہ زوال ہو جاتی ہے صنفی امتیاز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ خواتین ملکی آبادی کا 51فیصد ہیں اور ان کو مساویانہ حقوق دینا ہونگے ان کو نظر انداز کر کے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ مغرب سے موازنہ کیا جائے تو ہمارے مشرقی معاشرے میں خواتین کو بہت زیادہ عزت و تکریم حاصل ہے ۔