Live Updates

سیاسی کارکن عمران خان کے فیصلے سے مایوس ہوا٬خورشید شاہ

لوگ عمران کی کال پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلے لیکن مایوس واپس گئے٬سیاست میں سیاسی کارکن کی مایوسی خطرناک ہوتی ھے٬میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پارلیمنٹ ھاوس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ھے کہ پاکستان کا سیاسی کارکن عمران خان کے فیصلے سے مایوس ہوا ھے اور سیاسی کارکنوں کی اس مایوسی سے وہ عناصر طاقت ور ہوئے ہیں جو خود کو سیاست سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ عمران کی کال پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلے لیکن مایوس واپس گئے اور سیاست میں سیاسی کارکن کی مایوسی خطرناک ہوتی ھے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جیسا کہ انہیں خدشہ تھا اور وہ پہلے کہتے بھی رھے ھیں کہ عمران کے اقدام سے نواز شریف مضبوط ہوگا تو ایسا ہی ہوا ھے۔ عمران نے صرف اپنی فیس سیونگ کے لئے سپریم کورٹ کا سہارا لیا اور احتجاجی سیاست کو یوم تشکر میں بدل دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے بظیر بھٹو اور محترمہ نصرت بھٹو ہر تحریک میں سب سے آگے ہوتیں تھیں لاٹھیاں بھی کھاتی تھیں اور انسو گیس کی صعوبتیں بھی برداشت کرتیں تھیں۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کبھی جیل میں زمین پر سوئی٬ کبھی جلا وطنی کاٹی اور پھر لیاقت باغ میں اپنے کارکنوں کے درمیان گولی کھائی۔ دوسری طرف عمران خان ہیں جو پہاڑی سے نیچے نہ اترے جس کی وجہ سے کارکن مایوس ہوا اور باہر نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کے سامنے اپنے چار مطالبات رکھے ہیں حکومت کو ھمارے ان مطالبات پر فورا عمل کرنا چاہیئے۔ تاکہ ملک میں جمہہوریت پھلے پھولے اور پارلیمنٹ مضبوط ہو۔ اس وقت بال نواز شریف کی کورٹ میں ہے۔ اگر پیپلزپارٹی یہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر چئیرمین بلاول بھٹو فیصلہ کریں گیاور مطالبات نہ ماننے کی صورت میں حکومت کیلئے ایک بڑا بحران کھڑا ہو جائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :