سلامی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ٬ موٹر سائیکل سوار جاں بحق٬ 24 طالبات اور عملے کے تین افراد زخمی

بدھ 2 نومبر 2016 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبات کی بس کو کشمیر ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ 24 طالبات اور بس عملہ کے تین افراد زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی و صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کہ عیادت کی اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ٬ انہوں نے جامعہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاے ۔

دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل جامعہ ٬ ڈائریکٹر خواتین کیمپس٬ ڈینز٬ فیکلٹی ممبران اور افسران ہسپتال پہنچے اور زخمی طالبات اور عملے کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :