سپریم کورٹ کا کمیشن اپوزیشن کے پانامہ پر انکوائری بل کے تحت تحقیقات کرے تو قبول ہے٬اعتزاز احسن

نواز شریف کیلئے بحران ٹلا یا نہیں یہ عدالتی کارروائی سے پتہ چلے گا٬پی پی پی سینیٹر

بدھ 2 نومبر 2016 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) سینیٹر اعتزازاحسن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے کیلئے شرط رکھتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا کمیشن اپوزیشن کے پانامہ پر انکوائری بل کے تحت تحقیقات کرے‘ نواز شریف کیلئے بحران ٹلا یا نہیں یہ عدالتی کارروائی سے پتہ چلے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کمیشن اپوزیشن کے پانامہ انکوائری بل کے تحت تحقیقات کرے۔ نواز شریف کیلئے بحران نکلا ہے یا نہیں سپریم کورٹ کی کارروائی سے پتہ چلے گا۔ ٹی او آرز دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکے گا کہ انکوائری کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے۔ (عابد شاہ)