اسلام آباد٬حوالاتیوں کی عدم پیشی‘ ضلعی عدالتوں میں دو روز سے ہوا کا عالم طاری رہا

بدھ 2 نومبر 2016 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) حوالاتیوں کی عدم پیشی‘ ضلعی عدالتوں میں دو روز سے ہوا کا عالم طاری رہا۔ ایس پی لیگل اسلام آباد کی جانب سے پولیس افسران وجوان سپیشل ڈیوٹیوں پر مامور ہونے کے باعث حوالاتی پیش نہ کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دن سے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے اور جلسے کے باعث پولیس سیکیورٹی اہلکار سپیشل ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔

ایس پی لیگل نے سیشن ججز کو ایک مراسلہ جاری کیا کہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی وجہ سے پولیس کے آفیسران اپنے جوانوں سمیت خصوصی فرائض کی سرانجامی میں مصروف ہیں جس کے باعث عدالتوں میں حوالاتی پیش نہیں کر سکتے۔ حوالاتی پیش نہ کرنے کی وجہ سے سینکڑوں کیسز بغیر کسی کارروائی کے دوسرے روز بھی ملتوی ہوگئے۔ (عابد شاہ)