سندھ ہائی کورٹ ٬ پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں کے معاملے پر چیف سیکریٹری ٬ چیئرمین پبلک سروس کمیشن کے سمیت دیگر افسران کو 14 نومبر تک کے نوٹس جاری

بدھ 2 نومبر 2016 18:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں کے معاملے پر چیف سیکریٹری سندھ اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین سمیت دیگر افسران کو 14 نومبر تک کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں اپیل کنندہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں افسران نے اپنے بچوں بھانجوں اور بھتیجیوں کو انٹرویوں میں پاس کر کے بھرتی کیا ہے ٬ لہذا انٹرویو دوبارہ کئے جائیں اور میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو بھرتی کیا جائے جبکہ بھرتیوں میں اقلیتوں خواتین اور معذوروں کا کوٹہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین سمیت دیگر کو 14 نومبر تک کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :