کراچی ٬ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ٬سات ملزمان پکڑے گئے

بدھ 2 نومبر 2016 18:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ بوٹ بیسن٬ سولجربازار اور جمشید ٹاؤن کے علاقوں سے سات ملزمان پکڑے گئے۔ بلدیہ سعیدآباد میں کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ ناردرن بائی پاس کے قریب سے شراب اسمگل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔پولیس نے سولجر بازار کے علاقے سے دو٬بوٹ بیسن سے تین اور جمشید ٹاؤن سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ دوسری جانب بلدیہ کے علاقے سعیدآباد میں پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاشی لی گئی۔ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ادھر ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے بارہ سو بوتلیں شراب کی برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق ملزم اندرون سندھ سے شراب اسمگل کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :