اٹک٬دفعہ 144نافذڈرون کمیروں پر پابند ی عائد

بدھ 2 نومبر 2016 18:59

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی کی طرف سے دفعہ 144- کے تحت ضلع اٹک میں فضاء میں چھوڑے جانے والے کیمروں,دیگر ریموٹ کنٹرول ایئر کرافٹ , بغیر پائیلٹ کے فضاء میں چھوڑے جانے والے طیارے , کھلونا ہیلی کاپٹرز, ہینی کیمز اور فضاء میں چھوڑے جانے والے ایسے غبارے جن سے فضائی کوریج کی جاسکتی ہے پر پابندی عائد کردی ہے - یہ پابندی یکم نومبر تا 31-دسمبر 2016ء تک لگائی گئی ہے۔