ہم ملک میں سیاسی استحکام کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔فاروق ستار

کارکنوں کو سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا پورا حق ہے،سندھ اورکراچی میں امن اور ترقی کی رفتارکو مزیدتیزکرینگے،رؤف صدیقی کو رہائی پرمبارکبادپیش کرتے ہیں۔سربراہ ایم کیوایم کی رؤف صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 نومبر 2016 18:16

ہم ملک میں سیاسی استحکام کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔فاروق ستار

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) :سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار نے کہاہے کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام کو قائم رکھنا چاہتے ہیں،کارکنوں کو سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا پورا حق ہے،سندھ اور کراچی میں امن اور ترقی کی رفتارکو مزیدتیزکرینگے،رؤف صدیقی کو رہائی پرمبارکبادپیش کرتے ہیں۔انہوں نے آج یہاں رؤف صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پوراموقع ملے گا کہ ہم اپنے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے شہرکے امن کو مستحکم بنانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرینگے۔

(جاری ہے)

سندھ اور کراچی میں امن اور ترقی کی رفتارکو مزیدتیزکرینگے۔انہوں نے کہا کہ رؤف صدیقی کے آنے سے ہمارے حوصلے مزید بلندہوئے ہیں اور جماعت میں ایک ذمہ دار ساتھی کا اضافہ ہواہے۔رؤف صدیقی کو رہائی پرمبارکبادپیش کرتے ہیں۔فاروق ستارنے کہاکہ ہمیں ان کی رہائی پربڑی خوشی ہوئی ہے۔امید ہے یہ خوشیاں قائم رہیں گی۔امید ہے دوسرے ساتھی بھی جلد رہاہوجائینگے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی رک جائیگا۔اس موقع پررؤف صدیقی نے کہا کہ پارٹی قائد فاروق ستار اور دیگررہنماؤں کا شکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نے مجھے جیل میں آکررہائی پرمبارکبادپیش کی۔

متعلقہ عنوان :