ضلعی انتظامیہ انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر بھر میں پو ری جانفشانی سے چلا رہی ہے ‘ڈی سی او لاہور

بدھ 2 نومبر 2016 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر بھر میں پو ری جانفشانی سے چلا رہی ہے اور اِن ڈور٬ آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیںاسی طرح ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں٬ ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو بھی چیک کر رہی ہیں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تمام ٹائون ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود ڈینگی اہلکاروں کی حاضری کو چیک کریں اورٹیموں کی ان ڈور اور آئوٹ ڈورسرویلنس کی کارکردگی کو بھی چیک کریں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :