شہر بھر میں نئے چھ ریسکیو1122کے اسٹیشنز قائم

بدھ 2 نومبر 2016 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور شہر بھر میں نئے چھ ریسکیو1122کے اسٹیشنز قائم کر رہی ہے جن میں سے تین پر تعمیراتی کام مکمل ہو نے کے بعد ان کو فنکشنل کر دیا گیا ہے۔فنکشنل کیے جانے والے تین ریسکیو1122اسٹیشنزمیں ما نگا منڈی ریسکیو اسٹیشن٬گجومتہ ریسکیو اسٹیشن اور رائے ونڈ ریسکیو اسٹیشنز شا مل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ نئے تعمیر ہو نے والے ریسکیو اسٹیشنز کے چا لو ہو نے سے ریسکیو1122کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور جن علا قوں میں یہ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں وہاں پر ہو نے والے حادثات اور ہنگامی صورتحال پر بر وقت پہنچا جا سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ ان ریسکیو1122اسٹیشنز پر آگ بجھانے والی گا ڑیوں اور ایمبولینسسز کی مجموعی طور پر چھ گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ اسٹیشن کو آرڈینیٹرز٬فائر ریسکیور٬ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن٬وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور کو بھی رکھا گیا ہے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث دیگر ریسکیو اسٹیشنز پر بھی کا م جا ری ہے۔