اینٹی کرپشن سکھر نے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

ڈائریکٹر کالجز سکھر ریجن کے دفتر میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کی اطلاع پر چھاپہ ٬ چھاپے سے قبل بیشتر عملہ فرار ٬ دفاتر سیل

بدھ 2 نومبر 2016 18:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) اینٹی کرپشن سکھر نے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ٬ ڈائریکٹر کالجز سکھر ریجن کے دفتر میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کی اطلاع پر چھاپہ ٬ چھاپے سے قبل بیشتر عملہ فرار ٬ دفاتر سیل ٬ چھ سالہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا ٬ ریکارڈ کی چھان بین کریں گے اور اس کے بعد گرفتاریاں بھی ہونگی ٬ انٹی کرپشن افسرعبدالقادر درانی ٬ تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن سرکل آفیسر عبدالقادر درانی ٬ خورشید میمن ٬ کلیم اللہ مہیسر ٬ زاہد بشیر نے اپنے عملہ کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر جوڈیشل مئجسٹریٹ کی نگرانی میںریجنل ڈائریکٹر کالجز سکھر ریجن کے دفتر میںچھاپہ مارا چھا پے کے دوران دفتر کے عملے کے متعدد افراد غائب پا ئے گئے انٹی کرپشن کی ٹیم نے دفترسے دو ہزار گیارہ سے دوہزارسولہ تک کا ریکا رڈ اپنی تحویل میں لے لیااورغیرحاضرعملے کے کمروں کوسیل کرددیا چھاپے کے حوالے سے انٹی کرپشن سرکل آفیسر سکھر عبدالقادر درانی نے زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کاروائی ڈائریکٹر کالجز سکھر ریجن میں غیر قانونی بھرتیوں سمیت کروڑوں روپے کی کرپشن کی اطلاعات پر کی گئی ہیں چھاپے کے دوران دفتر کا عملہ فرار ہو گیا ہے اور غیر حاضر عملے کے دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے اور چھ سالہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے ریکارڈ کی چھان بین کی جائیگی اور پتہ لگایا جائیگا کہ جو شکایات اور اطلاعات ملی ہیں وہ درست ہیں یا نہیںاس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کو لوٹنے والے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے انشاء اللہ معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت نہیں برتی جائیگی کرپشن کے خاتمے کیلئے شہری متعلقہ محکموں کیساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :