وزیر اعلیٰ سندھ کی انسپکشن ٹیم کے سربرا ہ نادر حسین خواجہ کاسول اسپتال سکھر کا دورہ ٬صفائی کی ناقص صورت حال پر اظہار برہمی

بدھ 2 نومبر 2016 18:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی انسپکشن ٹیم کے سربرا ہ نادر حسین خواجہ کا اچانک سول اسپتال سکھر کا دورہ ٬ وارڈز کا معائنہ ٬ صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی ٬ خود صفائی جھا ڑو اٹھا کر ص?ائی کرنا شروع کر دی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی انپسکشن ٹیم کے سربراہ نادرحسین خواجہ دیگر اراکین کے ہمراہ اچانک سول اسپتال سکھر پہنچ گئے اور انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا اسپتال کے دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریا فت کی وارڈ کے دورے کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور خود جھاڑو اٹھا کر دیواروں پر لگی گرد صاف کرنا شروع کر دی اور وارڈ کے کو نے میں پڑ? کچرے کو بھی خود اٹھانا شروع کر دیا اور میڈیا کو بھی دکھا یا کہ اسپتال میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ وہ اسپتال انتظامیہ کی اس غفلت کے بارے مین وزیر اعلیٰ سندھ کو رپورٹ کرین گے ٬ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے بھی سول اسپتال کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے بھی نا در حسین خواجہ کی طرح رد عمل کا مظاہرہ کیا تھا اور اسپ?تال انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کی تھیں مگر لگتا ہے کہ افسران منتخب نمائندوں کی ہدایات کو خاطر میں نہیں لا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :