Live Updates

عمران خان کا پانامہ لیکس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

بدھ 2 نومبر 2016 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے (کل)جمعرات کو سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے موقع پر عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں سماعت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پانامہ لیکس کی سماعت کے موقع پر ناصرف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ وہ ہر سماعت پر عدالت جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات