پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات ’’را‘‘ کے ایجنٹ راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات تھا بلبیر اور راجیش کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا کہا جائے گا ٬ْذرائع

بدھ 2 نومبر 2016 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات ’’را‘‘ کے ایجنٹ راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات تھا۔ وہ تخریبی کارروائیوں میں ملوث اور تخریب کاری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا٬ بھارتی خفیہ ایجنسی آئی بی کے افسر بلبیر سنگھ بھی فرسٹ سیکرٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں تعینات ہے جوآئی بی کے کارندوں کے ذریعے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرانے میں سرگرم عمل ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے نکالاجانے والا سرجیت سنگھ بھی بلبیر سنگھ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا٬سرجیت سنگھ نے عبدالحفیظ کے نام سے موبائل فون کمپنی کا جعلی کارڈ بھی بنوایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کے مزید کئی نام بھی سامنے آئیں گے۔ذرائع کے مطابق بلبیر اور راجیش کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا کہا جائے گا ٬ْآئندہ کچھ روز کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے والے مزید کئی نام نہاد بھارتی سفارتکاروں کے نام سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بلوچستان سے ’’را‘‘ کا افسر کل بھوشن یادیو پکڑا گیا تھا جسے مسلمان کی حیثیت سے بھارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزا تھا۔ کل بھوشن نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے اور ’’را‘‘ میں کئی برسوں سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :