Live Updates

پیپلز پارٹی نے شروع سے ہی مشورہ دیا تھا کہ حکومت اور عمران خان ٹی او آرز پر متفق ہو جائیں ٬ْیوسف رضا گیلانی

وزیر داخلہ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بلاول بھٹو نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے پر کیا تھا ٬ْہماری توجہ پاکستان کی ترقی٬ سی پیک اور پارلیمنٹ کی مضبوطی پر ہے ٬ْمیڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 18:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے شروع سے ہی مشورہ دیا تھا کہ حکومت اور عمران خان ٹی او آرز پر متفق ہو جائیں ٬ْوزیر داخلہ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بلاول بھٹو نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے پر کیا تھا ٬ْہماری توجہ پاکستان کی ترقی٬ سی پیک اور پارلیمنٹ کی مضبوطی پر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی پارلیمنٹ سے ٹی او آرز بل کی منظوری کا مطالبہ کیا تھا کاش ساری سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہو جاتیں ٬ْہم نے وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگا تاہم ٹی او آرز کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا ٬ْ عمران خان کا دھرنا ٬ْ لاک ڈائون اور جلسے ان کی پارٹی کا منشور ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا ۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا ٬ْمیں بھول گیا ٬ْ میں جمہوری ہوں عدلیہ کے فیصلہ کو قبول کر کے گھر آ گیا ٬ْ اداروں کا تصادم نہیں چاہتا تھا ٬ْپیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا اور کسی لڑائی کی فریق نہیں بنی ٬ْہماری توجہ پاکستان کی ترقی٬ سی پیک اور پارلیمنٹ کی مضبوطی پر ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں اور ہم پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ٬ْپیپلز پارٹی میں دھڑے بازی کی سیاست نہیں بلکہ اس کے لیڈرز آج بھی بھٹو ہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات