تحفظ حرمین شریفین کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے٬صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی

سعودی حکومت ارض حرمین کے دفاع٬سلامتی٬استحکام کیلئے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دے ٬صدر پاکستان علماء کونسل اوکاڑہ

بدھ 2 نومبر 2016 18:38

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان علماء کونسل ضلع اوکاڑہ کے صدر صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی نے کہا ہے کہ تحفظ حرمین شریفین کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ٬سعودیہ حکومت ارض حرمین کے دفاع٬سلامتی٬استحکام کے لیے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور پاک فوج سعودی عرب میں فی الفور فوج روانہ کریں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کی وحدت کے مرکز ہیںفوج نے وطن عزیز سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے جوکہ انتہائی قابل تحسین ہے ملکی سیاست کے بارے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک انتشار اور افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو متحد ہوکر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑنا ہو گاانہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو وزیراعظم بھی بنا دیا جائے تو وہ یہ کہہ کر مستعفی ہوجائیں گے کہ مجھے وزیراعظم بناکر دھاندلی کی گئی ہے اس موقع پر مولانا عطااللہ ٬قاری محمد اشرف ٬حافظ زاہد محمود اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :