Live Updates

عمران خان میڈیا کو جلسہ گاہ میں 10لاکھ کرسیاں گنوائیں٬ڈاکٹر آصف کرمانی

لال حویلی سے سسکیوں اور آہوں کی آوازیں آ رہی ہیں٬عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر دیا٬ معاون خصوصی وزیراعظم

بدھ 2 نومبر 2016 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے عمران خان میڈیا کو جلسہ گاہ میں 10لاکھ کرسیاں گنوائیںلال حویلی سے سسکیوں اور آہوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان میڈیا کو جلسہ گاہ میں 10لاکھ کرسیاں گنوائیں۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی سے سسکیوں اور آہوں کی آوازیں آ رہی ہیں٬ انہوں نے کہا کہ لال حویلی والا نہ لال حویلی کا رہا ہے اور نہ ہی بنی گالہ کا۔ آصف کرمانی نے کہا کہ لاشوں اور تشدد کی سیاست کرنے کے خواہشمند اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں٬عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :