محکمہ مال کے بعض گرداوروں٬ پٹواریوں کی وجہ سے بھمبر میں زمینوں کے تنازعات بننے لگے

بدھ 2 نومبر 2016 18:29

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) محکمہ مال کے بعض گرداوروں٬ پٹواریوں کی وجہ سے بھمبر میں زمینوں کے تنازعات بننے لگے ٬لڑائی جھگڑے عام ہونے لگے لوگوں کے ریکارڈ میں تبدیلیکی شکایات آئے روز ملتی ہیں٬ فیلڈ سٹاف کے بعض لوگوں کے غلط اقدامات سے امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہوجاتا ہے بھمبر شہر سمیت کئی پٹواروں میں مفاد عامہ برساتی نالوں کے رقبوں پر ملی بھگت سے قبضوں کی شکایات مل رہی ہیں جس سے لوگوں کوسخت تشویش ہے ٬عوا می حلقوں نے وزیراعظم ٬ چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔