حریت رہنمائوںکی طرف سے شہید برہان وانی کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی

بدھ 2 نومبر 2016 17:52

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںحریت رہنمائوں کے ایک وفد نے پلوامہ کے علاقے ترال کا دورہ کیا اور معروف شہیدمجاہد کمانڈربرہان مظفر وانی کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں امتیازاحمد ریشی٬ ماسٹر محمد مقبول اور ناصربحتیار پر مشتمل وفد نے شہید برہان وانی کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر امتیاز ریشی نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا۔ حریت رہنماء شبیراحمد ڈار نے بھی ٹیلی فون پر برہان وانی کے والد سے اظہار ہمدردی کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگا بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :