پی ایس ایکس میں تیزی کا تسلسل ٬100انڈیکس میں 442پوائنٹس کا اضافہ

سرمایہ کاری مالیت میں 79ارب40کروڑروپے سے زائد کا اضافہ٬کاروباری حجم بھی گزشتہ روز نسبت 37.36فیصد زائدرہا

بدھ 2 نومبر 2016 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس میں 442پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 79ارب40کروڑروپے سے زائد کا اضافہ جبکہ کاروباری حجم بھی گزشتہ روز نسبت 37.36فیصد زائدجبکہ62.87فیصد حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دھرناموخرکرنے کے اعلان کے بعد بدھ کو بھی سرمایہ کار گروپ مارکیٹ میں سرگرم نظرآئے جبکہ مقامی برویج ہائوسز اور دیگرانسٹییوشنز کی جانب سے انرجی اور بینکنگ سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون ہوا۔تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 442.88پوائنٹس اضافے سے 41742.75پوائنٹس پر بندہوا۔

مجموعی طور پر بدھ کو 439کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا٬ جن میں سی276کمپنوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ٬145کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 79ارب40کروڑ4لاکھ 26ہزار314روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84کھرب37ارب90کروڑ28لاکھ20ہزار688روپے ہوگئی۔

بدھ کو 69کروڑ57لاکھ43ہزار70شیئرزکا کاروبار ہواجومنگل کے مقابلے میں 18کروڑ92لاکھ42ہزار900شیئرززائدہے۔ قیمتوں کے اتارچڑھائوکے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 268.50روپے اضافے سے 5674.00روپے جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت237.50روپے اضافے سے 7650.00روپے ہوگئی۔نمایاں کمی صنوفائی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 60.87روپے کمی سے 1685.57روپے جبکہ فلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت 51.62روپے کمی سے 2040.83روپے پربندہوئی۔

بدھ کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں 4کروڑ71لاکھ23ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 10پیسے کمی سے 9.50روپے جبکہ دوست اسٹیل کی سرگرمیاں3کروڑ9لاکھ38ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے اضافے سے 3.71روپے ہوگئی۔بدھ کو کے ایس ای30انڈیکس 163.05پوائنٹس اضافے سی22809.63پوائنٹس٬کے ایم آئی 30انڈیکس 416.23پوائنٹس اضافے سے 69856.05پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 285.62پوائنٹس اضافے سی28553.26پوائنٹس پر بندہوا۔